اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انفلوئنسر کشف علی نے موبائل فون کو فتنہ قرار دیدیا

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی انفلوئنسر کشف علی نے موبائل فونز کو فتنہ قرار دے دیا۔

 

کشف علی نے ہراسانی کرنے والے شخص کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کر کے ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی تھی، اب حال ہی میں کشف علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سماجی موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

اگرچہ وہ خود ایک انفلوئنسر ہیں، تاہم موبائل فونز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے حوالے سے ان کے خیالات نے کئی لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

کشف علی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے جنریشن زی کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے، نوجوانوں کی زندگیوں کے معیار کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ ان کی پوسٹس پر کتنے لائکس اور ڈس لائکس آ رہے ہیں، یہ لت اب تقریباً ہر شخص کو لاحق ہو چکی ہے۔

انہوں نے موبائل فونز کو جدید دور کا فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اسکرین سے چپکا ہوا ہے اور تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ بڑی عمر کے افراد حتیٰ کہ میرے اپنے والدین بھی مسلسل اسکرولنگ میں مصروف رہتے ہیں۔

کشف علی نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ میں خود ایک انفلوئنسر ہوں، مگر میرے خیال میں موبائل فونز انسان کے لیے فائدہ مند نہیں رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے