اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان میں بجلی کی بلا تعطیل فراہمی یقینی بنانے کا حکم

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر بجلی و توانائی اویس لغاری نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نےسحر وافطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی سمیت تمام ڈسکوز کو بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے اور سی ای اوز کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دی جبکہ ہائی لاسز والے علاقوں  کو انسداد بجلی چوری مہم کے مطابق ڈیل کرنے کے احکامات دیئے۔

زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی سحر وافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے جبکہ  لوڈمینجمنٹ کو سحر وافطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈسکوز کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت بھی کی گئیں ہیں۔

پاور ڈویژن  کے مطابق فیصلے کامقصد بقایاجات اور نقصانات میں اضافے کو روکنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے