اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر لاہور کو انتظامی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تجاویز تیار

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور کو بہتر انتظامی نظم و نسق کیلئے دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔

مجوزہ منصوبے کے تحت انتظامی امور کو مؤثر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم بڑی اتھارٹیز اور سرکاری کمپنیز کو دو حصوں میں تقسیم نہ کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے۔

تجویز کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، واسا اور ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی ایک ہی سربراہ کے ماتحت رہیں گے۔

اسی طرح پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مرکزی انتظامیہ بھی مشترکہ رہے گی۔

ذرائع کے مطابق انتظامی ڈھانچہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں مجوزہ اضلاع کیلئے علیحدہ علیحدہ ونگ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ہر اتھارٹی میں دو الگ آپریشنل بازو تشکیل دیئے جائیں گے جو اپنے اپنے ضلع میں فیلڈ آپریشنز سرانجام دیں گے، جبکہ پالیسی سازی اور مرکزی کنٹرول ایک ہی سربراہ کے پاس ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے