اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے اقدامات سخت، سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے ضلع انتظامیہ نے پرائس کنٹرول اقدامات مزید سخت کر دیئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حالیہ دنوں میں ٹماٹر، بھنڈی اور گاجر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دیگر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور  نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شہر بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں متحرک رہنے اور مقررہ نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں اور سبزیوں و پھلوں کی فروخت سرکاری نرخ نامے کے مطابق ہر صورت یقینی بنائیں، گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے گوداموں کی چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور مقررہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی شہریوں کا بنیادی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے