اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس کا بوجھ انڈسٹریز پر زیادہ، بجٹ میں اصلاحات کریں گے: احسن اقبال

13 Feb 2026
13 Feb 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکس کا بوجھ انڈسٹریز پر زیادہ ہے، آئندہ بجٹ میں اصلاحات کی جائیں گی۔

 

سندھ کے جامشورو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز آمد پر صنعتکاروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی، اِس موقع پر احسن اقبال کو صدر چیمبر میاں توقیر طارق نے اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

اُن  کا صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ یہاں آنے کا مقصد صنعتکاروں کے مسائل سننا تھا، ملکی ترقی کے لیے صنعتی شعبے کو مضبوط بنانا ضروری ہے، ملکی خزانہ کے خالی ہونے کے باوجود حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اقدامات کیے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام اپنایا، مہنگائی کے طوفان کے باوجود زرِمبادلہ اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے، ٹیکس کا بوجھ انڈسٹریز پر زیادہ ہے، آئندہ بجٹ میں اصلاحات کی جائیں گی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عام آدمی پر ٹیکس کم کیا جائے گا اور ٹیکس چوری کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا، تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائے گی، ملک کی مضبوطی کے لیے مضبوط معیشت ضروری ہے اور کاروباری طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں تعاون کریں، صنعتی علاقوں کے لیے صوبائی حکومت سے خصوصی بجٹ کی درخواست کریں گے، نئے موٹروے منصوبے پر کام جاری ہے، حکومت صنعتی شعبے کے لیے تمام ممکنہ تعاون کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری ملک کی ضرورت ہے اور صنعتی ترقی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے