اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو سیزن 11 کیلئے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

56 سالہ اوٹس گبسن پشاور زلمی سے قبل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی قومی ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں۔2010ء سے 2014ء تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے اوٹس گبسن یارکشائر، بی پی ایل، دی ہنڈریڈ اور دیگر لیگز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ اوٹس گبسن کا تجربہ ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے