اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بسنت پر ثقافتی سفارتکاری کا خوبصورت مظاہرہ، امریکی سفارتی وفد کی لاہور آمد

08 Feb 2026
08 Feb 2026

(لاہور نیوز) بسنت کے تہوار کے موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی میزبانی میں امریکی سفیر، قونصل جنرل اور انڈر سیکرٹری نے پتنگ بازی کی سرگرمیوں میں شرکت کی، امریکی سفارتی وفد نے لاہوری کھانوں، ثقافت، تاریخی ورثے اور مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثقافتی سرگرمیاں قوموں کو قریب لانے کا مؤثر ذریعہ ہوتی ہیں اور پاکستان اپنی روایات کے ذریعے دوستی، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بسنت جیسے تہوار پاکستان کی مثبت اور پرامن شناخت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرتے ہیں۔

تقریب کے دوران مریم اورنگزیب نے امریکی سفارتی وفد کو روایتی پتنگ بازی سے روشناس کرایا جبکہ غیر رسمی اور دوستانہ ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سینئر وزیر کے مطابق پاکستان اپنی ثقافت، مہمان نوازی اور امن کے پیغام کے ساتھ دنیا سے جڑا ہوا ہے اور ثقافتی سفارتکاری اس رابطے کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے