اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز نے عارفوالا میں سینٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے کا نوٹس لے لیا

07 Feb 2026
07 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عارف والا میں سینٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے اور سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

مریم نواز شریف نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے مین ہول میں اترنے کے لیے درکار حفاظتی آلات استعمال نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے