اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محسن نقوی نے پاکستان کی جیت فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کردی

07 Feb 2026
07 Feb 2026

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھے آغاز کے باجود پاکستان ٹیم بمشکل میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔مڈل آرڈر میں سینئر بلے باز بابر اعظم سمیت، عثمان خان، محمد نواز اور شاداب خان خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس سے شکست کا خطرہ منڈلانے لگا۔

 

 

 

بعد ازاں فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوادی۔میچ کے اختتام پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس اکاؤنٹ پر فہیم اشرف کے جڑواں بچوں حسن اور حسین کی تصاویر شیئر کیں۔

محسن نقوی نے کیپشن میں نیدرلینڈز کی اچھا مقابلہ کرنے پر تعریف کی اور پاکستان کی فتح کو فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کیا۔انہوں نے دونوں بچوں کی سلامتی اور خوشگوار زندگی کے لیے دعا بھی کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے