اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اقص کارکردگی!ڈراپ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

07 Feb 2026
07 Feb 2026

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابراعظم کی ناقص پرفارمنس کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھے آغاز کے باجود پاکستان ٹیم بمشکل میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔مڈل آرڈر میں سینئر بلے باز بابر اعظم سمیت، عثمان خان، محمد نواز اور شاداب خان خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس سے شکست کا خطرہ منڈلانے لگا۔

بعد ازاں فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوادی۔میچ کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ سمیت صحافیوں اور دیگر معروف شخصیات کی جانب سے بھی بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 

بعض ناقدین نے کپتان سلمان آغا کو بابر اعظم کو ڈراپ کرنے اور بعض نے بابر اعظم سے ریٹائرمنٹ لینے کا مطالبہ کردیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے