اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج ویزا کیلئے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 8 فروری مقرر

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ جج ویزا بائیو ایپ سے بائیو میٹرک مکمل کرنے کے لیے ڈیڈ لائن 8فروری ہے۔

عازمین حج موبائل ایپ ’سعودی ویزا بائیو‘ کے ذریعے گھر بیٹھے فنگر پرنٹ مکمل کریں، عازمین حج کی سہولت کے لیے تاشیر سینٹرز بھی ہفتہ اور اتوار صبح نو سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔

اس کے علاوہ رش سے بچنے کے لیے سعودی ویزا بائیو ایپ سے ہی فنگر پرنٹس مکمل کریں، بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزا نہیں لگے گا، دوسری جانب 80 سال سے زائد عمر کے عازمین حج بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے