اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایمرجنسی آلات سے لیس 25 ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کر دیں: مریم نواز

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ امام بارگاہ دھماکے کے متاثرین کی فوری مدد کے لیے 25 ایکویپڈ ایمرجنسی ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ضلع راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے، راولپنڈی کے ہسپتالوں میں سرجیکل ٹیمیں، اینستھیزیسٹ، آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری کے ماہرین کو سٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زخمیوں کو بروقت اور موثر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلڈ بینکوں میں عملے کی موجود ہو گا، مریم نواز  نے کہا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز کو تمام ضروری آلات سے لیس کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے