اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حقِ خودارادیت کیلئے جانیں دینے والے کشمیری شہداء ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں: مریم نواز

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور حقِ خودارادیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری شہداء ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روز کا معمول بن چکی ہیں، اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنا قانونی اور اخلاقی کردار ادا کریں۔

مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن محض ایک خواب ہی رہے گا، مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔

ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے