اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈیفنس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ملزم گرفتار

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہورنیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا جس پر ڈیفنس سی پولیس نے ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 7 میں پیش آیا جہاں ایک کار سوار ملزم نے گلوکارہ رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیا۔ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق ملزم نے بدتمیزی اور تشدد کیا جبکہ منع کرنے پر رابی پیرزادہ کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے