اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈیفنس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ملزم گرفتار

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ ڈیفنس سی پولیس نے درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز فیز 7 میں ایک کار سوار ملزم نے گلوکارہ رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیا۔ منع کرنے پر ملزم نے رابی پیرزادہ کے ڈرائیور پر تشدد بھی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے