اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی پاکستان کو منانے کیلئے راستے تلاش کرنے لگا

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ کھیلنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پریشان ہو گئی۔

پاکستان کے فیصلے نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو پریشان کر دیا ہے، آئی سی سی پاکستان کو منانے کے لیے راستے تلاش کرنے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان سے بیک چینل بات چیت کرے گا، آئی سی سی نے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو بیک چینل بات چیت کی ذمے داری دی ہے۔

عمران خواجہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر بات کریں گے، سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے عمران خواجہ کو پی سی بی کو کھیلنے پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران خواجہ کو موجودہ صورتِ حال میں پلے دی پیس میکر کا کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو تاحال باضابطہ طور اپنے پلیٹ فارم سے آگاہ کرنے کی کارروائی مکمل نہیں کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے