اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سال 2026 کے پہلے ماہ میں ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ

02 Feb 2026
02 Feb 2026

(لاہورنیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، سال 2026 کے پہلے ماہ میں ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔

 

دسمبر 2025 کے مقابلے جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصد کا اضافہ ہوا، جنوری 2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.80 فیصد ہوگئی۔وزارت خزانہ نے جنوری کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 5 سے 6 فیصد کے درمیان لگایا تھا، جولائی 2025 تا جنوری 2026 میں اوسط مہنگائی 5.24 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، گذشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.61 فیصد بڑھی۔

جنوری 2026 میں شہروں میں مہنگائی میں 0.23 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.79 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.81 فیصد رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے