اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں درجہ حرارت میں کمی، ایئر کوالٹی تشویشناک حد تک پہنچ گئی

30 Jan 2026
30 Jan 2026

(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں سردی کے ڈیرے برقرار ہیں، فضائی آلودگی میں بھی تشویشناک اضافہ ہو گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم ابر آلود ہے تاہم بارش کے کوئی واضح آثار نہیں، دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی، جس کے باعث موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روز تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے، عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ شہر کا مجموعی اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 181 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو صحت کیلئے مضر قرار دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے