اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو نے ستمبر تک جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز جاری کر دیئے

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سنگل فیز میٹر کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کیلئے خوشخبری سنا دی۔

 ذرائع کے مطابق کمپنی  نے بتایا ہے کہ ستمبر تک جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں، اگست میں سٹاک کی کمی کے باعث سنگل فیز میٹرز پر نئے کنکشن روک دیئے گئے تھے، تاہم اب لیسکو نے ستمبر تک جمع ہونے والے نوٹسز پر میٹرز لگانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

مزید برآں، اگست، ستمبر اور اکتوبر میں جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز پر بھی میٹرز لگائے جائیں گے۔

کمپنی میں 35 ہزار سے زائد صارفین  نے کنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے تھے، جنہوں  نے تقریباً 25 کروڑ روپے کی ادائیگی کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے