اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: بسنت تہوار منانے کے قانون کے حق میں بھی درخواست دائر

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ ،بسنت تہوار منانے کے قانون کے حق میں درخواست دائر کر دی گئی، رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست کو 30 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

جسٹس ملک محمد اویس خالد  اس درخواست پر بطور ارجنٹ کیس سماعت کریں گے، درخواست میں پنجاب حکومت  اور  لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئر ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ  پنجاب حکومت نے بسنت تہوار منانے کے لئے قانون بنایا، قانون پورے صوبہ صوبہ کے لئے بنایا جاتا ہے نہ کہ کسی مخصوص شہر کے لئے، قانون کا اطلاق پورے پنجاب میں کرنے کی بجائے صرف لاہور شہر تک کیا گیا، بسنت کا تہوار صرف لاہور شہر تک  محدود کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے