اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دائر

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے بانی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کو 30 جنوری کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو جیل میں رسائی دی جائے، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر خرم مرزا اور ڈاکٹر سمینہ نیازی کو بانی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے، متعلقہ ڈاکٹرز بانی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم  کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ان کی فیملی کو تشویش لاحق ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے