اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

‏پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا

28 Jan 2026
28 Jan 2026

(لاہور نیوز) ‏پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

 ذرائع  کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی اور پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد کے درمیان کوچنگ رول سے متعلق مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں اور فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے۔

اس سے قبل گلیسپی پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ تھے جنہیں اپریل 2024 میں گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیسٹ سکواڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے وائٹ بال ٹیم کی قیادت کی تھی۔

تاہم دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا میں پاکستان کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گلیسپی نے پی سی بی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آغاز مارچ میں متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے