اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان سے قبل بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

28 Jan 2026
28 Jan 2026

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی آمد سے قبل ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بُری خبر سامنے آ گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست جمع کرا دی، جس کی منظوری کی صورت میں بجلی ایک ماہ کیلئے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق دسمبر کے دوران 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، ماہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی۔

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ دسمبر کے دوران بجلی کی پیداوار میں ہائیڈل ذرائع کا حصہ 18.07 فیصد رہا، جبکہ مقامی کوئلے سے 13.99 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی، قدرتی گیس سے بجلی کی پیداوار 11.20 فیصد اور درآمدی گیس سے 17.24 فیصد رہی، جبکہ نیوکلیئر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 25.05 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر اس درخواست پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے یا کمی سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے