اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بسوں میں وارداتیں کرنے والی جیب تراش خاتون گرفتار

24 Jan 2026
24 Jan 2026

(لاہور نیوز) بسوں،ویگنوں میں شہریوں کو لوٹنے والی جیب تراش خاتون کو ڈولفن پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق دورانِ پٹرولنگ شہری کی اطلاع پر ملزمہ کو فوری طور پر تحویل میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ بس میں سوار ہونے سے قبل معذور ہونے کا ڈرامہ رچاتی اور بزرگ شہریوں کو مدد کے بہانے قریب بلا کر واردات کرتی تھی۔ ایک واقعہ میں بزرگ شہری محمود مدد کے دوران اپنی جیب کٹوا بیٹھا۔

ترجمان کے مطابق ملزمہ نے شہری کی جیب سے 70 ہزار روپے نقدی نکالی، جو بعد ازاں ملزمہ شازیہ کے قبضے سے برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے چوکی فردوس مارکیٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس دیگر ممکنہ وارداتوں کی بھی تفتیش کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے