اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ساف فٹسال چیمپین شپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

22 Jan 2026
22 Jan 2026

(لاہورنیوز) پاکستان نے ساف فٹسال چیمپین شپ 2026ء میں بنگلہ دیش کو 1-5 سے شکست دے کر تیسری فتح حاصل کر لی ۔

 

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں جاری پہلی ساف فٹسال چیمپین شپ میں پاکستان اپنا پانچواں میچ کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کو 1-5 سے قابو کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گیا۔

پاکستان نے اب تک اپنے تین میچز جیتے، ایک ہارا اور ایک برابر رہا، 10 پوائنٹس جوڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن کی حامل پاکستان فٹسال ٹیم نے پانچ میچز میں 19 گول کیے جبکہ اس کے خلاف 16 میں گول ہوئے۔

پہلے میچ میں مالدیپ سے 7-1 سے ہار جانے والی قومی فٹسال ٹیم نے دوسرے میچ میں بھوٹان کو 2-4 سے زیر کرنے کے بعد تیسرے میچ میں سری لنکا کو 2-5 سے قابو کیا تھا جبکہ نیپال کی مضبوط ٹیم سے پاکستان کا مقابلہ 4-4 سے برابر رہا تھا۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں 138 پوزیشن کے حامل پاکستان نے فیفا رینکنگ میں اپنے سے ایک درجے کم بنگلہ دیش کو شاندار مقابلے کے بعد 1-5 سے زیر کیا، پاکستان اپنے آخری میچ میں پیر کو بھارت سے ٹکرائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے