اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سینیٹ میں انسانی سمگلنگ کیخلاف ترمیمی بل منظور

21 Jan 2026
21 Jan 2026

(لاہور نیوز) سینیٹ میں انسانی سمگلنگ کے خلاف ترمیمی بل منظور کر لیا گیا جبکہ اس میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے ترمیمی بل پیش کیا گیا، جس کے متن میں لکھا گیا انسانی سمگلر ملکی ماتھے پرکلنک کا ٹیکہ، انتہائی سخت سزائیں دی جائیں۔

بل میں انسانی سمگلر کوعمر قید،جرمانہ 10 لاکھ کے بجائے 1 کروڑ روپے کرنے اور سہولت کاروں، مالی مدد گار، سفری سہولت کار کے لیے بھی 7 سات قید تجویز کی گئی ہے۔

دوسری جانب بل کے متن میں انسانی سمگلنگ میں مالی مدد دینے والے کو 15 سال تک قید رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ہر سال 30 سے 40 ہزار لوگ بیرونِ مُلک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے