اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یاتری ویزے پر پاکستان آکر شادی کرنیوالی خاتون سربجیت کور بھارت ڈی پورٹ

05 Jan 2026
05 Jan 2026

(محمد اشفاق) یاتری ویزے پر پاکستان آکر شادی کرنے والی خاتون سربجیت کور کو بھارت ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

سربجیت کور کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی پیروی کرنے والے وکیل علی چنگیزی سندھو کا کہنا ہے کہ سربجیت کور پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سربجیت کور کا ویزہ نومبر 2025 میں ختم ہوچکا ہے، سربجیت کور کو فارنر ایکٹ 1946 اور ایف آئی اے کے سٹیندنگ آرڈر کے تحت ڈی پورٹ کیا گیا۔

وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سربجیت کور کے حوالے سے کیبنٹ ڈویژن ،آئی جی ،چیف سیکرٹری سمیت دیگر سے رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

سابق ایم پی اے مہندر پال سنگھ نے سربجیت کور کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے