اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، 4 ملزمان گرفتار

21 Nov 2025
21 Nov 2025

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے لاہور میں مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 گرفتار ملزمان میں سمیراحمد، رب نواز، محمد نعیم اور نعیم وقاص شامل ہیں، ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان سے 75 لاکھ پاکستانی روپے اور 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔

مزید برآں، ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں، ایف آئی اے کے مطابق، ملزم نعیم وقاص کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں بھی ملوث پایا گیا۔

ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں مختلف معروف رجسٹرڈ کمپنیوں کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئی ہیں، ترجمان  نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے