اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بادامی باغ: پلاٹ کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کر دیا گیا

21 Nov 2025
21 Nov 2025

(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقہ عثمان چوک فاروق گنج میں پلاٹ کے تنازعہ پر 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملکیت کے دعویدار فریقین کا ایک، ایک فرد قتل ہوا، مقتولین میں 65 سالہ عبد الرحمٰن اور 45 سالہ فیاض خان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عبد الرحمٰن شاہد کالونی وحدت روڈ جبکہ فیاض خان مصری شاہ کا رہائشی تھا، مقتولین کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

فریقین کے بیانات کی روشنی میں واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے