اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کا اعلان: غیر قانونی افغانی پکڑوائیں، بھاری انعام پائیں

12 Nov 2025
12 Nov 2025

(لاہور نیوز) پولیس نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن (بشمول غیر دستاویزی افغان باشندوں) کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کے لیے بھاری انعام کی رقم کا اعلان کر دیا۔

پنجاب میں کہیں بھی موجود غیر قانونی افغانی تارکین کی نشاندہی کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رہیں گے اور انہیں ہر غیر قانونی افغانی کی نشان دہی کرنے پر دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے پنجاب کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریری ہدایت بھیجی گئی ہے کہ جو شہری غیر قانونی افغانیوں کے متعلق اطلاع دیں انہیں دس ہزار روپے انعام دیا جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جو غیر قانونی افغانیوں کو رہنے کے لئے کرایہ پر مکان یا کاروبار کرنے کے لئے دکان کرایہ پر دیئے ہوئے ہیں۔ 

پنجاب بھر میں ایسے افغانیوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے جن کے پاس ویزے تو سیاحت یا علاج وغیرہ کے ہیں لیکن وہ یہاں کاروبار کر رہے ہیں، پولیس ایسے افغانیوں کے متعلق اطلاع دینے والے شہریوں کو بھی دس ہزار روپےانعام دے رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے