اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یوٹیوبر سعد الرحمان کی درخواست ضمانت 11 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

08 Nov 2025
08 Nov 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت 11 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 11 نومبر کو ہو گی، درخواست پر سماعت جسٹس فاروق حیدر کریں گے، عدالت نے قبل ازیں نیشنل کرائم اینڈ سائبر انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوٹیوبر سعد الرحمان پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کے خلاف درج مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، درخواست میں نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے