اپ ڈیٹس
  • 344.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • یورو قیمت خرید: 326.72 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.40 قیمت فروخت : 369.63
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.46 قیمت فروخت : 183.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.08 قیمت فروخت : 200.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.84 قیمت فروخت : 74.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.43 قیمت فروخت : 76.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.39 قیمت فروخت : 917.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 432900 دس گرام : 371200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 396822 دس گرام : 340264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5418 دس گرام : 4650
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سکرین پر عورت کو سگریٹ نوشی کرتے دکھانا آزادی نہیں: ثروت گیلانی

18 Oct 2025
18 Oct 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں کسی ویب سیریز یا فلم میں عورت کو سگریٹ نوشی کرتے دکھانا آزادی یا خود مختاری نہیں بلکہ وہ ایک کردار کی ضرورت ہے۔

ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا، جس دوران انہوں نے ’بریانی‘ ڈرامے سے ٹی وی پر واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ اپنے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش اور ’پوسٹ پارٹم ڈپریشن‘ کا شکار ہونے کے بعد دوبارہ ڈراموں میں کام کرنے سے انہیں ریلیف ملا، ان کی ذہنی صحت بہتر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر نے بھی انہیں مشورہ دیا کہ وہ ضرور ڈرامے میں کام کریں، وہ کافی عرصے سے سکرین پر نظر نہیں آ رہیں، ہر وقت بچوں میں لگی رہتی ہیں، اس لیے انہوں نے ’بریانی‘ میں کام کی آفر قبول کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلے دونوں بچوں کی پیدائش کے بعد ’پوسٹ پارٹم ڈپریشن‘ نہیں ہوا تھا لیکن بد قسمتی سے تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد وہ اس کا شکار ہوئیں اور انہوں نے خود کو مصروف رکھ کر ڈپریشن سے نجات حاصل کی۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ ایک سے زائد کاموں میں خود کو مصروف رکھا کریں، اگر وہ کوئی ملازمت کرتی ہیں تو انہیں دوسرا بھی کوئی کام آنا چاہیے، تاکہ وہ ڈپریشن کے وقت خود کو مصروف رکھ سکیں۔

ویب سیریز اور ڈراموں میں کام کے تجربے اور فرق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویب سیریز میں زیادہ تیز کام کرنا پڑتا ہے جبکہ ڈراموں میں سلو کام کا رواج ہے۔

انہوں نے مثال دی کہ اگر کسی منظر میں ان کے جذباتی ہونے کا سین ہے تو ڈرامے میں انہیں 15 سیکنڈز ملیں گے لیکن وہی سین جب ویب سیریز کے لیے کیا جائے گا تو انہیں صرف 4 سے 5 سیکنڈز ملیں گے۔

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ویب سیریز میں کام کرکے انہوں نے اداکاری دوبارہ سیکھی اور انہوں نے ٹی وی کے تجربے سے ہٹ کر تیز اداکاری بھی کرکے دکھائی۔

اداکارہ کے مطابق ڈرامے یا ویب سیریز میں کام کرنا تقریبا ایک جیسا ہی ہے لیکن کام میں فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سمجھنا اور کہنا کہ ویب سیریز میں خواتین کو سگریٹ نوشی کرتے بھی دکھایا جاتا ہے اور ایسے مناظر کو خواتین کی آزادی سے جوڑا جاتا ہے، یہ سوچ بالکل غلط ہے۔ جبکہ ان کا خیال ہے کہ ویب سیریز میں خاتون کو سگریٹ نوشی کرتے دکھانا کوئی آزادی نہیں، وہ صرف ویب سیریز کے کردار کی ضرورت تھی اور سماج کا عکس تھا۔

انہوں نے کہا کہ سماج میں بھی بعض خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں اور ویب سیریز میں معاشرے کی ایسی ہی خواتین کی عکاسی کی جاتی ہے، ویب سیریز میں اداکاراؤں کی سگریٹ نوشی کو آزادی سے جوڑنا غلط ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے