اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، حبس کا زور ٹوٹ گیا

06 Oct 2025
06 Oct 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بادل برس پڑے ، بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ،  کینال روڈ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ابر رحمت برس پڑا، بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔

پنجاب کے دیگر شہروں ملتان، فیصل آباد، خانیوال، وہاڑی، پیرمحل، بہاولپور اور دنیا پور میں بارش ہوئی، ساہیوال، پاکپتن، میاں چنوں میں بھی بادلوں کی گرج برس رہی، بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہو گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے