(لاہور نیوز) صوبہ بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے محفوظ پنجاب کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر متحرک ہیں، گزشتہ ماہ کارروائیوں میں 138 فیصد اضافہ ہوا، حد رفتار سے تجاوز پر 15 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔
ٹریفک پولیس فیصل آباد نے 1376 چالان، راولپنڈی 1230 جبکہ لاہور نے 1032 گاڑیوں کے چالان کئے۔
ترجمان کے مطابق موٹرسائیکل، گاڑیاں اور کمرشل گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، صوبہ بھر میں موٹرسائیکل سواروں کے لئے حد رفتار 60 مقرر کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق حدرفتار کا تعین کرنے کیلئے سپیڈ گن مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے، اوور سپیڈنگ کیخلاف کارروائیوں سے حادثات میں کمی آئی ہے۔
