اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور نے سیلاب سے متاثرہ تھیم پارک کے مکینوں کو اچھی خبر سنا دی

28 Sep 2025
28 Sep 2025

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ 98 فیصد تھیم پارک سوسائٹی آبادی اپنے گھروں میں لوٹ چکی، تھیم پارک کے 31 بلاکس مکمل کلیئر ہو چکے ہیں جبکہ 2 بلاکس سے سیلابی پانی بھی نکالا جا رہا ہے۔

کمشنر لاہور مریم خان کا کہنا تھا کہ 6300 کنال ایریا راوی کے سیلابی پانی، نشیبی جگہ پر ہونے سے تاحد نگاہ جھیل بن چکی تھا اور اس میں 18 تا 20 فٹ سیلابی پانی موجود تھا۔

انتظامیہ کی دن رات کی کاوشیں کامیابی کے عین قریب ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایات پر کمشنر مریم خان کے انتظامی افسران کے ہمراہ مسلسل دورے جاری ہیں، تھیم پارک پر مزید ہیوی مشینری نصب ہے جبکہ 57 کیوسک فی سیکنڈ کی رفتار سے نکاسی ہو رہی ہے، دو بلاکس انتہائی نشیبی ہیں، دو عارضی نالے بنا کر سیلابی پانی کو پمپ آؤٹ کیا جا رہا ہے۔ 

تھیم پارک میں مسلسل کلیننگ، سویپنگ اور ڈینگی و جراثیم کش سپرے جاری ہے جبکہ درجنوں صفائی ورکرز صفائی، کچرا و کیچڑ اٹھانے کیلئے مشینری کیساتھ شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔

کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ تھیم پارک سوسائٹی ریلیف کیمپ ہر مکین کے اپنے گھروں میں واپسی تک فعال رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے