اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت نے پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں 40 فیصد کٹوتی کر دی

27 Sep 2025
27 Sep 2025

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ پر بڑا کٹ لگا دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ارب 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے تقریباً 40 فیصد فنڈز واپس لے لئے گئے ہیں۔

حکومت نے جاری شدہ اور نئی سکیموں کے لئے 6 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے، لیکن سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ میں یہ کمی کی گئی ہے۔

حکام  نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں 146 نئی سکیموں پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جانا تھا، مگر فنڈز کی کٹوتی کی وجہ سے ان سکیموں کی تکمیل اور نئے منصوبوں کے آغاز میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے بعد فنڈز کی دوبارہ بحالی کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے