اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈکلیئرڈ کمرشل ایریاز میں الیکٹرک چارجنگ سٹیشن لگانے کی اجازت

25 Sep 2025
25 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ڈکلیئرڈ کمرشل ایریاز میں الیکٹرک چارجنگ سٹیشن لگانے کی اجازت دے دی۔

اس فیصلے کے تحت پٹرول پمپ اور الیکٹرک چارجنگ سٹیشن لگانے کیلئے ضلعی ڈیزائن کمیٹی کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

اب کمرشل ایریا میں پٹرول پمپ یا الیکٹرک چارجنگ سٹیشن لگانے کے لئے ضلعی ڈیزائن کمیٹی کی منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی، محکمہ بلدیات  نے پٹرول پمپس لگانے کے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف ایندھن کی فراہمی میں بہتری آئے گی، بلکہ الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بھی فروغ ملے گا جس سے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے