اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے خوشخبری

25 Sep 2025
25 Sep 2025

(ویب ڈیسک) کسی بھی مجبوری کے باعث حج پر نہ جانے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے خوشخبری آگئی۔

وزارت مذہبی امور کی پالیسی دستاویز کے مطابق بیماری کے باعث سفر نہ کرنے والا شخص پیسے واپس یا کسی اور کو نامزد کرسکتا ہے۔ تاہم حج پر نہ جانے کی ٹھوس وجہ اور ثبوت پیش کرنا ہوگا، فوت ہونے والے خواہشمند کی جگہ کوئی بھی رشتہ دار حج پر جاسکتا ہے۔

رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت بھی لازمی قرار دے دیا گیا، حج پر نہ جانے کی وجہ درج کرکے سٹیمپ پیپرجمع کرانا ہوگا، درخواست کے ہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی دینا ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے