اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ نہ ملا کر چھوٹا پن دکھایا ہے؛ عطاء اللہ تارڑ

21 Sep 2025
21 Sep 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے، بھارت جنگ میں فتح حاصل نہیں کر سکا تو کھیل میں ہاتھ نہ ملانے جیسی دشمنی کو لے آیا، بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ نہ ملا کر چھوٹا پن دکھایا ہے اور خفت مٹانے کی کوشش کی۔

عطاء اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ لندن میں وزیرِ اعظم کا گزشتہ روز کا اجتماع تاریخی تھا، وزیرِ اعظم  نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کا برملا اعتراف کیا، انہوں  نے کہا کہ یہ وقت قوم کو اکٹھا کرنے کا ہے، اللّٰہ تعالیٰ  نے ہمیں جنگ میں بھی بڑی کامیابی سے نوازا ہے، وزیرِ اعظم اور سپہ سالار کے ٹیم ورک کے سبب دنیا اب پاکستان کو سنجیدگی سے  لے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہمیشہ کی طرح کشمیر اور فلسطین کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے