اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیو کیمپس کنال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق

22 Sep 2025
22 Sep 2025

(لاہور نیوز) لاہور کے نیو کیمپس کنال روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل سواروں کو حادثہ پیش آیا، جس میں دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

دونوں موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے سبب ایک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کارکنوں  نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے