اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یوم دفاع پر شوبز ستاروں اور قومی کھلاڑیوں کا وطن کے محافظوں کو خراج تحسین

06 Sep 2025
06 Sep 2025

(ویب ڈیسک) یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے اپنے پیغامات کے ذریعے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔

یومِ دفاع پاکستان کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن کے محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ 6 ستمبر کا یہ دن ہمیں شہداء اور غازیوں کے جذبۂ ایثار اور دفاعِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلوں کو بلند کیا اور ہم سب اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نے اس دن کو ہیروز کو یاد کرنے کا موقع قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’آج کا دن ان ہیروز کو سلام کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے پاکستان کو سرخرو کیا ہے۔‘‘

سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی یومِ دفاع کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج کا دن ان ہیروز کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’یوم دفاع پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی قربانی کی یاد ہمیں اس بات کا عہد دلاتی ہے کہ وطن کی حفاظت ہم سب کی ذمئ داری ہے۔‘‘

یومِ دفاع کے موقع پر ستاروں اور کھلاڑیوں کے یہ پیغامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پوری قوم اپنے شہداء اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے سب ایک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے