اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دوسروں کی خدمت کا پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی اقدار کا اثاثہ ہے: وزیراعظم

05 Sep 2025
05 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوسروں کی خدمت کا پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج کے دن معاشرتی فلاح و بہبود، امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان کی معاشرتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی قوم بلا رنگ و نسل، بلا تعصب دوسروں کی بے لوث مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، یہ جذبۂ خدمت نہ صرف ہماری سماجی و معاشرتی اقدار کا حصہ ہے بلکہ اسلامی تعلیمات اور ہماری تہذیب کی بھی روشن علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے رضاکار اور خدمت گزار افراد  نے ہر مشکل وقت (قدرتی آفات، حادثات، جنگ یا ایمرجنسی حالات) میں اپنے اہل وطن کی عملی اور مالی مدد کرکے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر بھی فخر کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام کی فلاحی کاموں اور عطیات میں شرکت کی بدولت پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جو سب سے زیادہ عطیات دینے والے ہیں۔

انہوں  نے مخیر حضرات کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مفت علاج، دسترخوان، ایمبولینس سروسز جیسے بے شمار فلاحی منصوبے ان کی عطیات کی بدولت کامیابی سے جاری ہیں، جو معاشرتی فلاح کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ہمیں فخر ہے کہ ہمارے معاشرے میں بےلوث خدمت، دوسروں کی امداد اور فلاحی کاموں میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، عوام، تنظیمیں اور ادارے اس جذبے کو مزید مضبوط کریں اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جو رواداری، ایثار اور خدمتِ خلق پر مبنی ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے