اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیم کی ناتجربہ کاری کے باعث شکست ہوئی: اماراتی بلے باز آصف خان

31 Aug 2025
31 Aug 2025

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے جارحانہ مزاج مڈل آرڈر بلے باز آصف خان نے کہا ہے کہ ٹیم کی ناتجربہ کاری کے باعث شکست ہوئی ورنہ نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔

شارجہ میں پاکستان کے خلاف 35 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے بلے باز آصف خان کا کہنا تھا کہ ہمارا پلان آخری اوورز میں پاور ہٹنگ کا تھا، اس پر عمل کیا لیکن پاکستان کی باؤلنگ نے ہماری منصوبہ بندی کامیاب نہ ہونے دی۔

انہوں نے اماراتی کپتان محمد وسیم کی اننگ کو بھی سراہا لیکن محمد وسیم کے رن آؤٹ کو نقصان دہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ شارجہ ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے اور اس نے ہمیں سپورٹ کیا، ہم نے پچھلے ہفتوں میں بھرپور ٹریننگ کی، اس کا پھل ضرور ملے گا، ہم نے بڑی ٹیموں کو ویک اپ کال دی ہے اور ایشیا کپ کے لئے پراعتماد ہیں۔

آصف خان نے مزید کہا کہ اماراتی کرکٹ ٹیم کی اصل طاقت ٹی 20 میں ہے اور باؤلنگ کے ذریعے اگر حریف کو 170-180 تک روک سکے تو میچ جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے