اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا بینک اکاؤنٹ بلاک، وجہ کیا بنی؟

23 Aug 2025
23 Aug 2025

(لاہورنیوز) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا بینک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی درخواست پر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا بینک اکاؤنٹ بلاک کیا گیا ہے۔ڈی جی پی ایس بی کا کہنا ہے کہ کھیلوں میں بے ضابطگی اور کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، اس اقدام سے دیگر فیڈریشز کو کرپشن کے خلاف کوئی نرمی نہ کرنے کا پیغام دیا گیا ہے، فیڈریشنز کو مالی معاملات میں شفافیت اور احتساب لانا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے پاکستان فیڈریشن کو عارضی طور پر معطل قرار دیا تھا،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ایس بی نے فیڈریشن معطل کر دی تھی، فیڈریشن پر کرپشن، بے ضابطگیوں اور اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے