اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

احسن بھون گروپ نے پنجاب بار کونسل کے اہم عہدوں پر میدان مار لیا

02 Aug 2025
02 Aug 2025

لاہور: (محمد اشفاق) احسن بھون گروپ نے پنجاب بار کونسل کے اہم عہدوں پر میدان مار لیا، اشفاق کہوٹ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، ذبیح اللہ ناگرہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہو گئے اور چوہدری مشتاق کو چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی مقررکر دیا گیا ۔

چیئرمین الیکشن کمیشن نے نتائج کااعلان کردیا، پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض ایڈووکیٹ وسیم ملتان نے ادا کیے۔

پنجاب بار کونسل کے دو عہدوں چیئرمین ایگزیکٹو اور وائس چیئرمین کے الیکشن کا انعقاد ہوا، الیکشن میں احسن بھون گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

ذبیح اللہ ناگرہ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو منتخب ہو گئے جبکہ ملک اشفاق کہوٹ بلا مقابلہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب ہوئے ہیں۔

چوہدری مشتاق ایڈووکیٹ کو چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل مقرر کردیا گیا، اس موقع پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔

اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ، منیر حسین بھٹی، چوہدری بابر وحید سمیت دیگر نے شرکت کی، پنجاب بار کونسل کے ووٹر ممبران کی تعداد 75 ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے