اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک کے ہزاروں طلبا و طالبات رزلٹ کارڈ کے حصول کیلئے پریشان

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(لاہور نیوز) میٹرک کے ہزاروں ریگولر طلبا و طالبات رزلٹ کارڈ کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

تعلیمی بورڈ کی جانب سے تاحال ریگولر طلبہ کو رزلٹ کارڈ جاری نہیں کئے جا سکے، جس کے باعث طلبہ کو کالجوں میں داخلے کے لئے فارم جمع کروانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

ریگولر طلبا و طالبات اپنے متعلقہ سرکاری و نجی سکولوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں، لیکن رزلٹ کارڈ نہ ملنے کے باعث انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا گیا تھا، تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود رزلٹ کارڈ جاری نہیں کئے جا سکے۔

سکول سربراہان  نے تعلیمی بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ رزلٹ کارڈز جلد از جلد فراہم کئے جائیں تاکہ طلبہ کا تعلیمی سفر متاثر نہ ہو۔

دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ رزلٹ کارڈز کی پرنٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ایک سے دو روز میں تمام رزلٹ کارڈز سکولوں کو بھیج دیئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے