
30 Jul 2025
(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے ایک سب کیمپس کو الگ یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے جہلم میں کیمپس کو یونیورسٹی آف جہلم بنانے کا فیصلہ ہو گیا، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا، جہلم کیمپس کو خودمختار یونیورسٹی بنانے کیلئے پی سی ون طلب کر لیا گیا۔
یونیورسٹی آف جہلم کو پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے بنایا جا رہا ہے، منصوبے کو مالی سال کے ڈویلپمنٹ پروگرام میں بھی شامل کر لیا گیا۔