اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات: اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

25 Jul 2025
25 Jul 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات کی سماعت کی، اعظم خان سواتی حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کی ضمانتیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

بعدازاں عدالت نے کیس میں رہنما پی ٹی آئی اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں آج تک توسیع کر رکھی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے