اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: شہری کی گمشدگی کے معاملے پر جیل سپرنٹنڈنٹس طلب

24 Jul 2025
24 Jul 2025

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے شہری کی گمشدگی کے معاملے پر جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو 29 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

یہ فیصلہ سائرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کے دوران کیا گیا، جس میں درخواست گزار  نے اپنے شوہر تنویر کی بازیابی کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تنویر کے خلاف 30 مقدمات درج ہیں اور پولیس  نے انہیں 17 جولائی کو گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا تھا، تاہم ملزم جیل سے رہا ہونے کے بعد غائب ہو گیا جس کے بعد ان کے اہل خانہ کو اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انہوں  نے دونوں جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس سے رابطہ کیا ہے لیکن ملزم کی موجودگی یا کسی بھی دیگر معلومات سے متعلق کوئی جواب نہیں ملا، وکیل نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس  نے ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا ہو گا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کوئی حتمی حکم نہیں دیا جا سکتا۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے اس پر فیصلہ کیا کہ دونوں جیلوں (کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل) کے  سپرنٹنڈنٹس کو 29 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ ان کا موقف سنا جا سکے، چیف جسٹس نے اس بات کا عندیہ دیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹس کی رپورٹ کے بعد ہی کوئی حتمی حکم جاری کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے