
09 Jul 2025
(لاہور نیوز) سرکاری سکولوں میں کرنٹ سے بچنے کیلئے لٹکتی تاروں کو ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
سکول سربراہان کو موسم برسات میں روزانہ سکول حاضر ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی، مراسلہ کے مطابق سکولوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔
چھتوں پر پانی جمع ہونے سے کلاس رومز کی چھتیں ٹپکنا شروع ہو جاتی ہیں، بارش سے خراب ہونے والا رنگ روغن بھی دوبارہ کروایا جائے۔
ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ سکول سے غیرحاضری پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی ہو گی۔